سعودی عرب نے برکس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برکس میں شمولیت کی تفصیلات کا جائزہ لے کر شامل ہونے کا فیصلہ کریں گے۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ دنیا کی اُبھرتی ہوئی معیشتوں کی تنظیم برکس میں شمولیت کی دعوت کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برکس معاشی تعاون مضبوط بنانے کے لیے فائدہ مند اور اہم چینل ہے، برکس میں شمولیت کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے اور یکم جنوری سے پہلے شمولیت کا مناسب فیصلہ کریں گے۔