یوکرین میں دریائے ڈینوب کی ازمائیل بندرگاہ پر روس نے ڈرون حملہ کرکے 13 ہزار ٹن اناج تباہ کردیا۔

یوکرین کے نائب وزیراعظم اولیگزینڈر کبراکوف نے کہا کہ رات گئے ہونے والے حملے کے بعد بندرگاہ پر برآمدات کی استعداد 15 فیصد کم ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس منظم انداز میں اناج کے ذخیرے پر حملے کرکے زرعی برآمدات روکنا چاہتا ہے۔ ازمائیل بندرگاہ یوکرین کے جنوبی علاقے میں واقع ہے، روس کے ڈرون حملے میں ایک اناج اسٹور جل کر خاکستر ہوگیا۔یوکرین اس بندرگاہ سے رومانیہ کی کونسٹینٹا پورٹ پر اناج بھیجتا ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *