سعودی عرب میں روزگار کے نئے طریقے متعارف ہورہے ہیں۔ 2023 کے ابتدائی چھ ماہ کے آخر تک 2.3 ملین سیلف ایمپلائمنٹ معاہدے ریکارڈ پر آئے ہیں۔تین لاکھ 77 ہزار روزگار کے لچکدار معاہدے اور ایک لاکھ 15 ہزار آن لائن روزگار کے معاہدے کیے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی عرب میں آن لائن روزگار کےلیے کمپنیوں کی تعداد 7.8 ہزار ہوگئی۔لچکدار کام دلانے والی کمپنیوں کی تعداد 7.6 ہزار، فری لانس کارکنان کی تعداد 1.7 ملین سے زیادہ، سیلف ایمپلائمنٹ پروفیشن کی تعداد 281، منظور شدہ سروس فراہم کرنے والو ں کی تعداد 37 اور 15 سے زیادہ ای سروس فراہم کرنے والے ریکارڈ پر آئے ہیں۔