تبصرہ :
فخرکفایت ،طالب علم شبعہ اردو، اسلامی بین الاقوامی جامعہ اسلام آباد
ریسٹورنٹ مینجمنٹ اور کاروباری ترقی کا راز
” جب میں نے یہ کتاب لکھنے کے لیے قلم اٹھایا تو میرے سامنے صرف میرے بڑے بھائی سردار محمد سلیم تھے۔” آدمی کی فطرتی ضروت ہے کہ وہ کسی سے متاثر ہوتا ہے اور پھر کچھ بڑا کرنے لئے اپنی موثر شخصیت اور رہنما کے نقش قدم پہ چلتا ہے۔ ہمارے ہاں درمیانی طبقہ کی ریستورنٹ برادری کے لئے، غیر معمولی طور پہ لکھی گئی “ریسٹورنٹ میجمنٹ” کے مصنف “سردار جاوید اختر” بھی اپنے بڑے بھائی سے متاثر ہو کر یہ انوکھا کام کرنے جا رہے ہیں ۔ان کے بقول ریسٹورنٹ کی جملہ معلومات بھی انہیں سے حاصل کی گئی ہیں ۔
ہمارے ہاں جذباتی(موٹیویشنل)کتابوں سے دکانیں بھری ہوئی ہیں بلکہ ہر تیسرا بندہ یہ کتابیں پڑھنا چاہتا ہے اور پڑھتا ہے مگر جب بات عملی کام کی آئے تو ہاتھ پاوں پھول جاتے ہیں اور جی چرانے میں عافیت سمجھی جاتی ہے۔ لیکن اس کتاب میں جاوید اختر عمل کا نمائندہ بن کر ابھرتا ہے اور کاروباری برادری کو کام کر کہ دکھاتا ہے ۔ ریسٹورنٹ چلانے والوں کے لئے یہ کتاب اس لئے بھی کار گر ثابت ہوئ ہے کیونکہ اس میں جابجا دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے کام کیا جاتا ہے اور کس طرح کام کیا جانا چاہیے۔مینجر سے لے کر ڈش واشر تک کی جزئیات پہ بات وہی کر سکتا یے جو ان سارے عوامل سے گزرا ہو۔ جدید مشینوں سے لے کر جاڑو پوچھے تک کہ استعمالات،باورچی خانہ سے لے کر کھانا پکانے تک کہ اصول،مینجر سے لے کر ملازمین سے برتاو تک ہر ہر معلومات پہ تجزیاتی نکات ملیں گے ۔
سب سے خاص بات جو اس کتاب میں دیکھی جا سکتی ہے وہ گاہک اور اس سے حسن سلوک کی ہے ۔ کسی بھی کاروبار میں بنیادی اہمیت کا حامل_ عنصر “گاہک” ہوتا ہے۔ گاہک رحمت ہے اس لئے گاہک سے ساتھ برتاو اور اس کی نفسیات تک کی بحث اس کتاب میں دیکھی جا سکتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ جدید حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید آلات کا استعمال بھی ضروری ہے۔ بدلتی ہوئی دنیا میں کمپیوٹر ہر جگہ لازم وملزوم ہے ۔ ریسٹورنٹ میں بل بنانے کے لئے “پاکستان کا نمبرون ریسٹورنٹ پوائنٹ آف سیل سافٹ وئیر” بھی مارکیٹ میں میسر ہے ۔ ریسٹورنٹ میں اس کے استعمال سے بہت فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں جس کی تفصیل بھی مذکورہ کتاب میں موجود ہے ۔
اس کتاب کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وسطی ریسٹورنٹ برداری جو کم یافتہ ہوتی ہے اسے باآسانی مطالعہ کر سکتی ہے کیونکہ یہ مکمل اور آسان اردو زبان میں ہے ۔
امید کی جاتی ہے کہ یہ کتاب ریسٹورنٹ مالکان (جن میں چھپر ریسٹورنٹ،چھوٹے ریسٹورنٹ اور درمیانی ریسٹورنٹ کے مالکان شامل میں ہیں) کے لئے سراسر مستفید ثابت ہو گی ۔