افغانستان نے برائلر گوشت کو حرام قرار دیتے ہوئے اس کی پاکستان سے درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی۔ انگریزی اخبار دی نیشن کے مطابق طالبان حکومت کے اس فیصلے سے پاکستانی پولٹری انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ افغانستان پاکستان سے پولٹری مصنوعات کا ایک بڑا درآمد کنندہ تھا۔
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن (پی پی اے) کے صدر چوہدری محمد اشرف نے دی نیشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”افغانستان نے بغیر کوئی خاص وجہ بتائے پاکستان سے چکن کی درآمد روک دی ہے۔پی پی اے اس مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کے سینئر فوجی اور سول حکام کے ساتھ بات کر رہی ہے۔“