آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پروگرام کے پہلے جائرے کو مکمل کرتے ہوئے ستر کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظور ی دے دی ہے۔

پاکستان کی وزارت خزانہ کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آج ہونے والے اجلاس میں ایس بی اے پروگرام کا پہلا ریویو کیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے ستر کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

نئی قسط کے جاری کرنے کی منظوری کے بعد اس پروگرام کے تحت پاکستان کو ملنے والی رقم 1.90 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ جولائی 2023 میں پاکستان کو 1.20 ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری ہوئی تھی جب تیس جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایس بی اے معاہدہ ہوا

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *