پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس  میں تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لی جائے،آپ کے 13جنوری کے فیصلے سے ہماری 230سے زائد نشستیں چھن گئیں،ہم آپ کی پاس لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے آئے تھے،13جنوری کی رات ساڑھے 11پر ایسا فیصلہ سنایا گیا جس سے پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا،ہم اب کیا توقع کریں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی،آپ کے پاس آئین کے آرٹیکل 187کے تحت اختیار ہیں، آپ احکامات دےسکتے ہیں،ہم آپ کی عدالت میں یہ کیس نہیں لڑنا چاہتے۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے امیدواران میں کسی کو ڈونگا، کسی کو گلاس دے دیا گیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہمارا فیصلہ ماننا ہے مانیں، نہیں ماننا تو آپ کی مرضی، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لے لی ،عدالت  نے واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *