پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انڈیکس میں کاروبار کے دوران 700 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس میں کچھ ریکوری کے بعد اب بھی انڈیکس 500 پوائنٹس منفی ہے۔ تام ابھی آج کے کاروباری دن کے اختتام میں تقریباً چار گھنٹے باقی ہیں۔ مارکیٹ میں موجودہ ہفتے کے آغاز سے منفی رجحان جاری ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں کے تجزیہ کاروں کے مطابق انڈیکس میں کمی کی وجہ پاکستان کے سیاسی حالات ہیں جن میں بہتری نہیں آرہی بلکہ مسائل بڑھ رہے ہیں سرمایہ کار الیکشن کا انتظار کر رہے ہیں کہ ملک میں کیا کوئی مستحکم حکومت بن پائے گی۔ سٹاک مارکیٹ میں مندی آئی ایم ایف کی جانب سے قسط کے باوجود جاری ہے جس کے تحت پاکستان کو ستر کروڑ ڈالر ملنے ہیں۔

سٹاک مارکیٹ تجزیہ کار شہر یار بٹ نے کہا کہ ’مارکیٹ میں ہفتے کے آغاز سے منفی رجحان ہے جس کی بڑی وجہ پاکستان میں سیاسی حالات ہیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’سرمایہ کار اس وقت محتاط ہیں جس کا اندازہ آج ٹریڈنگ حجم سے لگایا جا سکتا ہے کہ چالیس کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جب کہ کچھ دنوں پہلے جب تیزی کا رجحان تھا تو یہ ایک ارب سے زائد حصص کی خرید ص فروخت ہو رہی تھی

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *