تحریکِ انصاف کا ‘کثیر تشستوں پر واضح برتری’ کا دعویٰ، ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی جاری

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیئر رہنماؤں عمر ایوب خان اور بیرسٹر علی ظفر نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق ان کی جماعت کے حمایت یافتہ امیدوار ‘کثیر نشستوں پر واضح برتری کے ساتھ آگے ہیں۔’

خیال رہے پاکستان کے الیکشن کمیشن نے حتمی نتائج جاری کرنے کا سلسلہ اب تک شروع نہیں کیا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11 بجے نتائج کے اعلان کا سلسلہ شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

جمعرات کو پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ‘ابتدائی نتائج میں عمران خان کے امیدواروں کی کامیابی کے قوی امکانات کے بعد نتائج کو تشویشناک سُست روی کا شکار کیا جا رہا ہے۔’

بیرسٹر علی ظفر اور عمر ایوب خان سے منسوب بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘نتائج میں مداخلت سے شکست خوردہ عناصر کی شکست کو جبراً کامیابی میں بدلنے کی کسی کوشش کو عوام قبول نہیں کریں گے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *