این اے 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار صبغت اللہ کامیاب ہوگئے ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صبغت اللہ 90261 ووٹ لے کر پہلےنمبرپر ہیں،جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ 48063 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ پیلزپارٹی کے نجم الدین خان 37484 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔