سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے کبھی ایک دوسرے کی بات نہیں ٹالی، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد رانا ثناء اللّٰہ اور سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ خیر کی خبر آئے گی، ہم ہمیشہ مولانا سے رہنمائی لیتے رہے ہیں اور لیتے رہیں گے، ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مولانا نے اور نواز شریف نے کبھی ایک دوسرے کی بات نہیں ٹالی، فضل الرحمان کے شکوے شکایات دور کیے جائیں گے۔

صحافی نے خواجہ سعد رفیق سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف مان گئے ہیں؟ جس پر ن لیگ رہنما نے کہا کہ اللّٰہ بہتر کرے گا، خیر کی خبر آئے گی۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ گروپ کی صورت میں ہونے والی ملاقات میں تمام معاملات ڈسکس ہوئے، اس کے بعد میاں صاحب اور مولانا صاحب کی ون آن ون ملاقات ہوئی،جو باتیں ہوئیں، ان سے متعلق کسی موقع پر آگاہ کیا جائے گا۔

ن لیگ پنجاب کے صدر نے مزید کہا کہ میں نے کل کہا تھا کہ مولانا ہمارے رہنما ہیں، اور ہم نے بڑا سخت وقت گزارا ہے، ہمیں ہمیشہ مولانا سے رہنمائی ملتی رہی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ مولانا کی رہنمائی ہمیں میسر رہے، جو گزشتہ رات ملاقات ہوئی ہے اسی ملاقات میں طے ہوا تھا کہ آج ملاقات ہوگی

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ محمود خان اچکزئی بہت محب وطن انسان اور لیڈر ہیں، محمود خان کا ہمارے ساتھ بھروسے اور اعتماد والا رشتہ رہا ہے اور اس رشتے کو ہم جوڑیں گے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *