پشتونخواہ  ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کاکہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست یہ ہوگئی کو جو بکتا ہے وہ وفادار، جو نہ بکے وہ غدار، ہم سے حلف لیں کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ ، جاسوسی اداروں کا کردار نہیں ہوگا،ہم پاگل نہیں کہ کہیں فوج، ایجنسیاں نہ ہوں ان کو سیاست سے توبہ کرنا ہوگی۔

محمود خان اچکزئی  نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان انتہائی خطرناک حالات سے گزر رہا ہے، اتنا چارج پارلیمنٹ ہے نہ کوئی کسی کو بات کرنے دیتا ہے نہ کوئی بات سنتا ہے،پاکستان کی سیاست یہ ہوگئی کہ جو بکتا ہے وہ وفادار، جو نہ بکے وہ غدار،نوازشریف کا نعرہ تھا ووٹ کو عزت دو،ہم سے حلف لیں کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ ، جاسوسی ادارو ں کا کردار نہیں ہوگا،جن ججوں نے مارشل لا کی حمایت کی ان کی تنخواہیں بھی واپس لی جائیں،قرارداد منظور کی جائے کہ جن ججوں نے مارشل لا کی حمایت نہیں کی ان کی ہیرو قرار دیا جائے۔

محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ہم پاگل نہیں کہ کہیں فوج، ایجنسیاں نہ ہوں ان کو سیاست سے توبہ کرنا ہوگی، جو جج، جرنیل اور عوامی نمائندہ آئین کا احترام کرتا ہے اسے سلام پیش کرتےہیں،ان کا کہناتھا کہ جس بھونڈے انداز میں اس پارلیمنٹ پر حملہ ہوا ہے اس کی مثال نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کے نمائندے عوام کی طاقت سے پارلیمنٹ میں آ گئے ہیں،کچھ لوگ 22کروڑ عوام کی پارلیمنٹ کو بکرا منڈی بنانا چاہتے ہیں،عوام نے ایک بھونڈے منصوبے کو خاک میں ملا دیا، یہاں تو عہدے تک بٹ چکے تھے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *