پنجاب یونیورسٹی (نیوکیمپس)کے زیراہتمام 3روزہ ”کتاب میلہ“ 7مارچ سے شروع ہو گا  9مارچ تک جاری رہے گا اور اس میں شرکت کے اوقات کار  صبح 9بجے سے شام 6بجے تک ہونگے۔ میلےمیں ہر موضوع پر کتابیں دستیاب  ہونگی اور اس میں معروف پبلشرز بھی شرکت کریں گے۔

بُک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمن اور سیکرٹری جنرل ایم سرور کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی (نیوکیمپس) کے زیر اہتمام کتاب میلے کا انعقاد احسن اقدام ہے۔ یہ میلہ 7مارچ تا 9مارچ (جمعرات، جمعہ، ہفتہ) 2024ء3 دن جاری رہے گا۔ کتاب میلے میں ہر موضوع (مذہب، تاریخ، فلسفہ، سائنس، سیاست، نفسیات، شاعری، مزاح، آپ بیتیاں، سوانح، سفرنامہ، صحت، تعلیم، تہذیب، ثقافت، فن اور تحقیق پر مبنی کتب شامل ہوں گی) 
ہم وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، صدررابطہ کمیٹی کتاب میلہ ڈاکٹر نبیلہ رحمن ، چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی، اسسٹنٹ رجسٹرار طاہر بلال، ڈپٹی چیف لائبریرین محمد آصف خان، لائبریرین محمد فاروق ،پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور کتاب میلہ کی تمام انتظامیہ کمیٹی کے افراد کو کتاب میلہ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایسے کتاب میلے تعلیمی اداروں میں منعقد ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ طالب علموں اور اساتذہ کرام کو سستی کتابیں فراہم کی جا سکیں اورنوجوان نسل میں کتاب کلچر کو فروغ ملے اور معاشرے میں رواداری اور کتاب دوستی بڑھے ،جہالت کا خاتمہ ہو اور علم کا فروغ ہو۔
اس کتاب میلے میں پاکستان کے معروف پبلشرزاور بک سیلرز شریک ہیں۔  لاہور کے شہریوں، ادیبوں، دانشوروں، صحافیوں، اساتذہ، طالب علموں اور ہر مکتبہ فکر کے علم دوست، کتاب دوست خواتین و حضرات کو میلے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *