ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت سے سماجی رابطے کی سائٹ’’ایکس‘‘ کی بحالی کا مطالبہ  کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کو فوری بحال کریں،ایکس کی بندش مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے کو دبانے کی کوشش ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کی بندش آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان بھر میں 17فروی سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کی سروس بند ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *