حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سی پیک کے لیے مزید فنڈز مختص نہیں کیے جائیں گے۔ 

دی ٹربیون میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ ہمارا چینی پاور پلانٹس کے 493 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے اضافی بجٹ مختص کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ان کے مطابق آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر میں چوری کے خلاف مہم کی افادیت پر بھی سوال اٹھا دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف رواں مالی سال میں بلوں کی عدم وصولی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو 263 ارب روپے تک محدود کرنے کے حکومتی دعوے پر شکوک و شبہات کا شکار ہے، کیونکہ یہ رقم صرف سات ماہ میں تقریباً 200 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *