پاکستان نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

خیبر پختونخوا کے شہر بشام کے قریب دہشت گرد حملے میں 5 چینی شہری ہلاک ہوگئے۔ دہشتگرد حملے میں 1 پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان دہشتگردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔ ایسی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی قوم کے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔آج کے حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی تھی، ایسی تمام قوتوں کے خلاف پورے عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور شکست دیں گے۔پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں چینی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حملے میں ہلاک چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *