اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط کی اوپن کورٹ تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میاں داؤد ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی ،آئینی درخواست میں سپریم کورٹ سے بااختیارکمیشن بنا کرانکوائری کرانے کی استدعا کی گئی ہے،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا خط ایک طے شدہ منصوبہ لگتا ہے