گزشتہ روز شانگلہ میں پیش آئے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور آرمی چیف سمیت سکیورٹی ایجنسیز کے سربراہان، آئی جیز اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں سکیورٹی آڈٹ بھی کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 چینی باشندے اور گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر کے سکیورٹی پر ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *