سابق صدرڈاکٹر  عارف علوی نے کہاہے کہ عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہاکہ میرے لئے سب سے اہم آئین پاکستان ہے،ظلم روکنے کی  ذمے داری ہم سب پر ہے، چار اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،میری درخواست ہے عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے۔

عارف علوی نے کہاکہ پاکستان میں کسی سے اثاثوں کا سوال کریں تو کہتے ہیں بات یہاں سے شروع نہیں ہوتی،ان کا کہناتھا کہ یہاں پر آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی ہے،آپ کی اور آپ کے اہلخانہ کی گفتگو کو ریکارڈ کرلیا جا تاہے معاشرے کو تباہ کیا جارہا ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *