ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر جسٹس (ر)تصدق جیلانی نے انکوائری کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط تحریر کیا گیا تھا جس میں اداروں کی جانب سے مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
سپریم کورٹ نے ججز کے خط کے معاملے پر ازخودنوٹس لے لیا،پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر موجود تمام ججز پر مشتمل بنچ تشکیل دیدیاگیا، سات رکنی بنچ ججز کے خط کے معاملے کی سماعت کرے گا،بنچ کی سربراہی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کریں گے،سپریم کورٹ خط کے معاملے کی سماعت بدھ کو کرے گی