پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے پارٹی اختلافات سے متعلق بیانات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ 2 ماہ سے میڈیا پر پی ٹی آئی میں اختلافات کا گیم چلایا جارہا ہے، اس معاملات میں مجھے اپنی بھی غفلت نظر آئی۔

انھوں نے کہا کہ احساس ہوا ہمیں ذمہ داری سے اپنے کردار کا تعین کرنا چاہیے، آج کے بعد پارٹی اختلافات پر کسی سوال کا جواب نہیں دوں گا۔شیرافضل مروت نے کہا کہ پارٹی میں اپنے تمام مسائل کو آج سے ختم کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر میرے خلاف کوئی پراپیگنڈہ کرے تو جواب نہیں دیا جائے گا، پارٹی میں اپنے تمام تر اختلافات ختم کرتا ہوں

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *