ماہرین نے حال ہی میں دریافت کیا ہے کہ سٹرابیری جسم میں چکنائی کے ذخائر کو جمع ہونے سے روکتی ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور سٹرابیری شریانوں میں ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کو روکتی ہے اور مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ سٹرابیری کے یہ فوائد کھانے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔جاپان میں سیٹسونان یونیورسٹی کے سائنسدان یہ دیکھنا چاہتے تھے سٹرابیری کھانے کے بعد صحت پر اس کے اثرات کیسے ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کیلئے انہوں نے 20 سال کی عمروں کے آس پاس 23 صحت مند رضاکاروں کو تحقیق میں شامل کیا جن میں سے کچھ کو 500 گرام سٹرابیری سے بنا مشروب دیا اور دیگر کو عام چینی سے بنا مشروب دیا گیا۔ آدھے گھنٹے بعد انہوں نے خون کے نمونے لیے۔ اس عمل کو ہر 30 منٹ میں چار گھنٹے تک دہرایا گیا۔تحقیق کے نتائج جرنل آف نیوٹریشنل سائنس میں شائع ہوئے جس میں پایا گیا کہ جن لوگوں کو سٹرابیری کا مشروب پیش کیا گیا تھا، ان میں کم کثافت والے لیپو پروٹین (LDL) یعنی خراب کولیسٹرول کی مقدار بہت کم تھی بہ نسبت ان افراد کے جنہوں نے عام چینی پر مشتمل مشروب استعمال کیا۔ یہ صحت بخش نتائج سٹرابیری پینے کے محض ایک گھنٹہ کے اندر ظاہر ہوئے۔ 
 ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی ایک نقصان دہ شکل ہے جو خون کی نالیوں کو تنگ کرنے اور بلاک کرنے کا سبب بنتی ہے جو دل کا دورہ پڑنے یا فالج پر منتج ہوسکتا ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *