ایران کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی ہے اور لوگوں نے شدید بدحواسی کے عالم میں ضروری اشیا کو ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ایک شخص نے بتایا کہ اسے اور اس کے اہلِ خانہ کو یقین ہے کہ اب کئی دن تک مشکلات برقرار رہیں گی، سروں پر خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ اس کا کہنا تھا کہ کئی دن دن سکول اور دفاتر بند رہیں گے۔بیشتر دکانداروں نے رات گئے تک دکانیں کھلی رکھیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مقدار میں خوراک اور پانی وغیرہ خرید سکیں۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں نے ایرانی حملوں سے بچاو¿ کے لئے خصوصی تیاریاں شروع کردی ہیں،اتوارکی شب شہر میں کئی دھماکے سنائی دیے۔ شہر کا افق کئی بار شدید روشنی سے سرخ ہوا۔ دوسری طرف شہری خوراک اور پانی وغیرہ جمع کرنے میں مصروف رہے اور پھر بنکرز میں پناہ لی۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے مامیلا میں ایک دکان دار الیاہو برکات نے بتایا کہ دکان خالی ہوچکی ہے اور ہر شخص گھر کی طرف بھاگ رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ حملہ ہوتے ہی لوگ بڑی تعداد میں آئے اور کھانے پینے کی اشیا لے گئے۔اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ ایران نے کم و بیش 200 پروجیکٹائلز داغے جن میں درجنوں بیلسٹک میزائل، کروز میزائل اور ڈرونز بھی شامل ہیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے علاقے میں بھی دھماکے سنائی دیے اور فضا دھماکوں سے روشن ہوتی رہی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہیگیری نے لوگوں سے کہا کہ وہ تیزی سے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے لوگوں سے کہا کہ حملہ چاہے کہیں بھی ہوا ہوا، جب الازم سنائی دے تو فوراً شیلٹر میں چلے جائیں اور کم از کم دس منٹ وہاں رہیں۔اسرائیل بھر میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ گھروں میں رہیں، باہر کہیں بڑی تعداد میں جمع ہونے سے گریز کریں۔ سکول بند کردیے گئے ہیں