چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔ عوام اور فوج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان سے دہشت گردی کے خطرے کو مستقل ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔کور کمانڈرز کانفرنس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروہ علاقائی اور عالمی سلامتی کےلئے خطرہ ہیں۔ یہ دہشت گرد گروہ پاکستان اور اس کے اقتصادی مفادات کے خلاف بطور پراکسی کام کر رہے ہیں۔شرکا کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ یہ دہشت گرد گروہ بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔کور کمانڈرز نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاکا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔کور کمانڈرز کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔ فورم نے غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کی بھی مذمت کی جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر بھی اظہار تشویش کیا۔ کمانڈرز کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں اگر فریقین نے کشیدگی فوری کم نہ کی تو ایک وسیع علاقائی تنازع جنم لے سکتا ہے۔فورم نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کےلیے بدنیتی پر مبنی پراپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار کیا

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *