وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی بجائے اسرائیل پر پابندی لگانی چاہیے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ہزاروں عورتوں اور بچوں کو شہید کیا ، غزہ میں آج بھی قتل عام جاری ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات رکھنا چاہتا ہے، کیا ہمیں اس کی سزا دی جائے گی؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر آج بھی قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، استعماری قوت خطے پر اپنا تسلط جمائے بیٹھی تھی، افغان طالبان نے جدید اسلحہ کے بغیر سامراجی قوت کو شکست دی جس کی تعریف بنتی تھی، ہمارا اور ان کا تعلق ہم نے اپنے سیاق و سباق میں دیکھنا ہے، افغان طالبان کی جدوجہداورکامیابی کی تعریف فرض بنتا تھا، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات اس وقت مثالی نہیں ہیں، دونوں ممالک کو تعلقات پر محنت کرنے کی ضرورت ہے