روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کورشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق تیمور ایوانوف کی جانب سے رشوت لینے کی تحقیقات جاری ہے تاہم روسی حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ نائب وزیر دفاع نے کس سے رشوت لی اور کتنی رقم لی۔روسی حکام کے مطابق گرفتاری کا مطلب یہ ہے کہ تیمور ایوانوف نے کم سے کم دس لاکھ روبل یعنی تقریبا تیس لاکھ روپے رشوت لی ہے، اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا پندرہ برس قید ہے۔

48 سالہ تیمور ایوانوف سن 2016 میں صدارتی حکم پر نائب وزیر دفاع مقرر کئے گئے تھے، انہوں نے اس حیثیت میں ملٹری کنسٹرکشن کمپلیکس کی تعمیر کی نگرانی بھی کی تھی

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *