سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب آنے والے مسلمان عمرہ ادا کر سکتے ہیں، اس کے لیے عمرہ ویزہ کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق وزارت حج و عمرہ کی طرف سے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے مسلمان ’نسک‘ ایپلی کیشن انسٹال کرکے عمرہ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک سے سیاحت، ورک، وزٹ یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے مسلمان بآسانی عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہی۔اس کے لیے انہیں نسک ایپ پر اکائونٹ بنا کر اپنی رجسٹریشن کرانی ہو گی، جس کے بعد انہیں فوری پرمٹ حاصل ہو جائے گا۔ 
وزارت حج و عمرہ کی طرف پوسٹ میں مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عمرہ پرمٹ پر درج شدہ وقت اور تاریخ پر عمل کریں اور مقررہ وقت پر مسجد الحرام پہنچ کر عمرہ ادا کریں۔واضح رہے کہ عمرہ پرمٹ کا مقصد عازمین عمرہ کے رش کو کنٹرول کرنا ہے تاکہ مکہ مکرمہ آنے والے عمرہ زائرین کو مشکلات درپیش نہ ہوں اور وہ آسانی کے ساتھ عمرہ ادا کر سکیں

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *