ے وقت واک کرنے کے فوائد سے آپ لوگ بخوبی آگاہ ہوں گے تاہم اب ماہرین نے رات کے کھانے کے بعد آدھ گھنٹے کے لیے واک کرنے کے کچھ ایسے فوائد بتائے ہیں کہ آپ اسے بھی زندگی کا معمول بنا لیں گے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے کھانے کے بعد 30منٹ کی واک کرنے سے نظام انہضام تیز ہوگا ہے، جس سے کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور کھانے کے بعد محسوس ہونے والے اپھارے اور بے اطمینانی کی کیفیت سے چھٹکارا ملتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ واک کرنے سے کھانا بہتر طور پر ہضم ہونے سے غذائی اجزاءکے جزو بدن بننے کا عمل بھی بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس واک سے بلڈ شوگر کا لیول کم ہوتا ہے، چنانچہ رات کے کھانے کے بعد کی واک دوسری قسم کی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید عمل ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈنر کے بعد آدھ گھنٹے کی واک موٹاپے سے نجات کے لیے بھی بہترین عمل ہے اور اس سے پٹھے بھی مضبوط ہوتے ہیں اور میٹابولزم تیز ہوتا ہے۔ اس سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔ تاہم رات کے وقت زیادہ بھاری ورزش سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے نیند میں خلل آ سکتا ہے۔ اس وقت درمیانی واک ہی بہترین عمل ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *