ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو چھ رنز سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز درکار تھے تاہم پاکستان سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز بنا سکا۔
یہ نیو یارک کی ایک ایسی پچ پر کھیلا گیا میچ تھا جہاں بلے بازوں کے لیے سکور کرنا بہت مشکل تھا۔ ایسے میں پاکستانی بیٹرز شاید صحیح موقع پر جارحانہ انداز اپنانے میں ناکام رہے اور یوں صرف چھ رنز سے شکست کھا بیٹھے۔