سردار محمد سلیم شیر زمان معروف کاروباری اور سماجی شخصیت ہیں۔ کاروباری حلقوں میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ محنت اور جدوجہد پر یقین رکھنے والی شخصیت ہیں انھوں نے اپنے کاروبار کا آغاز کھانے پینے کے ایک ریسٹورنٹ سلیم کیفے سے کیا۔ نیک نیتی، ایمانداری اور محنت سے بعد ازاں مشہور و معروف ریسٹورنٹ “پاکستان ریسٹورنٹ “پشاور روڈ گولڑہ موڑ پر قائم کیا۔ یہ ریسٹورنٹ لذیذ کھانوں، صفائی، بااخلاق عملہ سروس کی وجہ سے خاص عام میں مقبول ہو چکا ہے۔ سردار محمد سلیم کی نگرانی میں پاکستان ریسٹورنٹ کامیابی کی منازل طے کر رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ کی کامیابی اور ترقی عوامی خدمت میں پنہاں ہے۔ صاف ستھرا ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت عامہ کے پیش نظر معیاری اور ذائقے پر مبنی کھانے تیار کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ راوالپنڈی، اسلام آباد اور گرد نواح کے عوام پاکستان ریسٹورنٹ کو کھانے پینے کے لیے ترجیح دیتے ہیں۔ اونر آف پاکستان ریسٹورنٹ ایک خوش اخلاق اور باوقار شخصیت ہیں جو بھی ایک بار ان سے ملتا ہے ان کی محبت کی والہانہ عقیدت اور عاجزی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتا۔سردار محمد سلیم کا کہنا ہے کہ کاروبار کی ترقی کے لیے معیار اور خوش اخلاقی کاروباری کامیابی کی ضامن ہے۔ پاکستان ریسٹورنٹ اپنے اعلی معیار اور خوش اخلاق عملہ کی خدمات کے حوالے سے اعلی درجہ کے ریسٹورنٹس میں شمار کیا جاتا ہے ۔ پرسکون اور صاف ستھرا ماحول میں بیٹھ کر یہاں آنے والے مطمن ہو جاتے ہیں ۔پاکستان ریسٹورنٹ کی کامیابی سردار محمد سلیم شیر زمان کی نگرانی، محنت اور خداداد صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔ یہ دن رات ریسٹورنٹ کے معیار کو بلند رکھنے اور کسٹمر کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔
کاروباری کاموں اور ریسٹورنٹ کی ذمہ داری ان کے سب سے چھوٹے سردار جاوید اختر کے پاس رہی ۔ جس کو انھوں نے اپنے بڑے بھائی کی دی ہوئی محبت، لگن اور محنت سے چار چاند لگائے۔

پاسبان ویفیئر سوسائٹی

کاروباری مصروفیات کے علاوہ انھوں نے علاقائی فلاح بہبود اور عوامی خدمت کے لیے پاسبان ویلفیئر سوسائٹی قائم کی اور اپنے آبائی علاقے میں ویلفیئر کے کاموں کو بھی زیادہ سے زیادہ وقت دیا۔ سماجی خدمات اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں ان کے چھوٹے بھائی سردار یامین اختر(جو 2020 میں کینسر کی وجہ سے فوت ہوئے) نے ان کا ہاتھ بٹایا۔ وہ سردار محمد سلیم کی معاونت کا فریضہ سرانجام دیتے رہے۔
پاسبان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سردار محمد سلیم نے آبائی علاقے میں ویلفیئر کے مختلف منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جن میں تعلیمی اداروں کا قیام بھی شامل ہے یہ غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود ہے سردار سلیم کی مخلصانہ کوششوں سے علاقے میں عوامی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں شادی بیاہ اور فوتگی میں باآسانی ٹینٹ سروس کی فراہمی شامل ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *