ماٸیکرو سمال اینڈ میڈیم  انٹرپرائزز (MSME) سسٹم کو ملکی ترقی کیلٸے کلیدی حثیت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار  نیشنل بینک آف پاکستان
کے علاقائی دفتر مانسہرہ  مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (MSME) ڈے کے حوالے سے ایک پروگرام سے مقررین نے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔
اس پروگرام میں ریجنل ہیڈ NBP مانسہرہ جناب اختر منیر نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر ریجنل منیجر ایس ایم ای نیشنل بینک مانسہرہ عبدالواجد، ریجنل مینجمنٹ ٹیم کے دیگر ممبران، ریجنل منیجر ایگریکلچر NBP مانسہرہ اور NBP مانسہرہ کے SME صارفین نے بھی شرکت کی۔
شرکاء کو نیشنل بینک کے ایس ایم ای لون کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ایم ایس ایم ای ڈے منانے کے لیے کیک کاٹنے کی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
یہ ایک نتیجہ خیز پروگرام تھا جو مانسہرہ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرض دینے کے فروغ میں مدد دے گا۔ اور بڑے پیمانے پر کاروباری افراد اور ادارے اس سے فاٸدہ اٹھاٸیں گے جو ملکی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے اور لوگوں کا اعتماد این بی پی پہ بڑھے گا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *