پاکستان کی حکومت نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے، تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے اور عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو وفاقی اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے جارہے ہیں، حکومت کا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے، وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے جب کہ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ (پی ٹی آئی) کچھ بھی کریں، ملک کے خلاف سازش کریں، فارن فنڈنگ لیں، بیرون ملک لابنگ کریں، فرمز ہائی کریں، پاکستان کے خلاف قراردادیں پاس کرائیں، سائفر کا ڈرامہ رچائیں، نو مئی کے حملے کریں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی کوشش کریں، آپ کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، ملک میں ایسا تاثر دیا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ذہنیت کو پروان چڑھایا جارہا ہے، ہماری اعلیٰ قیادت اور خواتین کو جیلوں میں ڈالا گیا۔ ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجھاگیا، اس کا بھرپور جواب دوں گا، بس بہت ہو گیا،اب مزید نہیں، پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت میں شامل جماعتوں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان تحریکِ انصاف کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی اپیل دائر کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ’اس کے علاوہ نو مئی کے حملے، سائفر کے معاملے اور امریکہ میں قرار داد سمیت ایسے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ’حکومت تمام ثبوتوں کو دیکھتے ہوئے تحریکِ انصاف پر پابندی لگائے گی۔ ‘

انھوں نے الزام عائد کیا کہ تحریکِ انصاف نے طالبان کو پاکستان کے علاقوں میں لا کر بسایا اور ملک کے خلاف سازش کی

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ’پاکستان تحریکِ انصاف کے انصاف کو فارن فنڈنگ کی گئی، جس میں انڈین اور اسرائیلی فنڈنگ شامل ہے۔‘ انھوں نے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے ملک دشمن قوتوں کو تقویت ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ان معاملات میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور پاسپورٹ ضبط کرنے سمیت سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل بھی دائر کرے گی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا پی ٹی آئی دور میں سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر کے آئین کی خلاف ورزی کی تھی اور اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل چھ کا کیس چلایا جائے۔ ان تیوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *