بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب ہونے والے شدت پسندوں کے حملوں میں اب تک 39 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ پاکستانی فوج کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران 21 شدت پسند اور 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے یہ حملے 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب کیے گئے جن کے خلاف فوری جوابی کارروائی کے دوران 21 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ اس دوران 10 فوجی اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ یہ حملے بلوچستان کے دس سے زائد اضلاع میں کیے گئے تھے جن میں سب سے زیادہ، 22 ہلاکتیں ضلع موسیٰ خیل میں ہوئیں۔ سرکاری حکام نے اب تک قلات سے 11 افراد اور ضلع کچھی کے علاقے بولان میں چھ کے قتل کی تصدیق کی ہے۔

کالعدم عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے ان حملوں کے کی ذمہ داری قبول کی ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *