پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے جڑے شہر راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔
اس سے قبل راولپنڈی میں ہی 21 سے 25 اگست تک کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے مہمان ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
انٹرنیشنلکرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے سے گر کر اب آٹھویں نمبر پر آگیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 12 ٹیموں کی رینکنگ میں 1965 کے بعد سے پاکستان کی یہ کم ترین رینکنگ ہے۔ اس وقت آسٹریلیا ٹیسٹ رینکنگ میں سرفہرست ہے، جس کے بعد بھارت اور انگلینڈ کا نمبر آتا ہے۔