وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کا محور ریاست مدینہ کی طرز پر ایک ایسے اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے جس میں انصاف کا بول بالا ہو، میرٹ کا بالادستی ہو، قانون سب کے لئے برابر ہو ، وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو، قومی وسائل انسانوں کی ترقی پر خرچ ہوں اور حکمران صحیح معنوں میں عوام کو جوابدہ ہوں
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی قیادت، عہدیداران اور جملہ کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ آج کا دن پارٹی کے منشور اور ملک کو صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنانے کے لئے پارٹی قائد عمران خان کے وژن کی تکمیل کے لئے تجدید عہد کا دن ہے