تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بفہ کے کورونا ویکسینیشن سنٹر میں متعین ڈاکٹر وقاص کی اقرباء پروری، اساتذہ کو دھمکیاں اور ویکسین نہ لگانے کی دھمکی دے دی، اساتذہ کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول نوکوٹ کا سٹاف کورونا ویکسین کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بفہ پہنچے اور ان کی باری آنے پر ویکسینیشن کا عمل شروع ہوا تو اس دوران ڈاکٹر وقاص کے جاننے والے کچھ افراد آگئے اور انہوں نے ویکیسینشن کا عمل روک دیا اور دوسرے کمرے میں مخصوص افراد کو لے کر ان کی ویکسینیشن شروع کردی جس پر اساتذہ نے احتجاج کیا تو ڈاکٹر وقاص نے اساتذہ کے ساتھ بد تمیزی کی اور اور اساتذہ کو دھمکیاں دی اور بد سلوکی بعد آزاں حالات کی سنگینی دیکھ کر دیگر عملہ نے اساتذہ کی کورونا کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کیا۔ ہائی سکول نوکوٹ کے اساتذہ نے تحریری درخواست میں اعلیٰ حکام سے رجوع کیا کہ اور مبینہ طور پر ڈاکٹر وقاص کے خلاف انضباطی کارروائی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *