وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی پہلی نیشنل سکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی گئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیر اعظم نےملکی سکیورٹی اور بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ لی ، اجلاس میں   نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دےدی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم کو افغانستان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ۔مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے  اجلاس میں بریفنگ دی ۔

اجلاس میں  وفاقی وزراء ، عسکری قیادت و دیگراعلیٰ حکام نےشرکت کی ،نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور  ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی اجلاس میں  شرکت کی ۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *