پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ 1947 میں قربانیاں دینے والے ان کے بزرگوں  کو نہیں پتا تھا کہ ہم برطانیہ کی بجائے امریکہ کی غلامی میں جا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا “ہمارے بزرگوں نے 1947 میں اپنی گردنیں کٹوا کر واہگہ بارڈر ایک آزاد ملک میں رہنے کے لئے کراس کیا تھا۔ ہمارے بزرگوں کو شاید یہ پتہ نہیں تھا کہ برطانیہ کی بجائے امریکہ کی غلامی میں جا رہے ہیں۔ لگتا ہے اب 1947 کی صورتحال میں واپس پہنچ گئے ہیں۔”

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کردی ہے ۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے پانچ صفر سے متفقہ فیصلہ سنایا۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ غیر آئینی قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے  وزیر اعظم کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس کو غیر آئینی  قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے تھے، اب تک کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی تھے۔ عدالت نے صدر کے عبوری حکومت کے حکم کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ 

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *