پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلی بار کسی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی، قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد  پر عمران خان کے خلاف  ووٹ دے کر انہیں عہدے سے ہٹادیا۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور شوکت عزیز کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تھی جو ناکام رہی تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا اور پینل آف چیئر ایاز صادق کے حوالے کرکے ایوان سے چلے گئے۔ ان کے ساتھ ہی تحریک انصاف کے تمام ارکان بھی ایوان سے باہر چلے گئے۔ 

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے۔ اس تحریکِ کے حق میں 174 ارکان نے ووٹ دیے۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *