وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،وہ 174 ووٹ لیکر ملک کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں  قائم مقام صدرصادق سنجرانی  نے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو،  سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مختصر رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے سبب وہ نئے وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لے سکے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *