پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو حکومتی ارکان نے تھپڑ مار دئیے ، حکومتی ارکان کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر لوٹے بھی پھینکے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ایوان میں جونہی ڈپٹی سپیکر داخل ہوئےتو حکومتی ارکان نے ان پر لوٹے پھینکے اور پھر دھاوا بول دیا ، اس دوران ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے ۔