پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی گاڑی جلد ہی دھواں چھوڑنا شروع کردے گی۔
اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا امپورٹد حکومت کو بہترین رننگ کنڈیشن میں معیشت کی گاڑی ملی ہے. ریکارڈ ایکسپورٹس، ریکارڈ فصلیں، صنعتی پیداوار میں اضافہ، تیزی سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سست روی اور نا اہلی سے یہ فیصلے کر رہے ہیں، لگتا ہے انجن نے جلد دھواں چھوڑنا شروع کر دینا ہے۔