امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 26 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور کرلیا۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کی بیرونی امداد کا بل منظور کیا۔

امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کی امداد کے لیے 61 ارب ڈالرکا بل منظور کیا تاکہ روس کے خلاف اس کے دفاع میں مدد کی جاسکے۔جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد  بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ باقی 8 ارب ڈالر دیگر امریکی اتحادیوں کی امداد کے لیے منظور کیےگئے ہیں۔

اتحادیوں کی امداد کا بل  اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائےگا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *