اسلام آباد میں واقع اپنی اکیڈمی بند ہونے پر مایوس ہو کر پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان سے چلے گئے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق عامر خان کی طرف سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے پائی جانے والی غیرسنجیدگی پر کئی سوال اٹھائے ہیں۔
عامر خان کہتے ہیں کہ ’’بچے باکسنگ سیکھنے کے لیے رابطہ کرتے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے۔ میں پاکستان آتا جاتا رہتا ہوں۔ میری اکیڈمی یہاں تھی۔ میری جم بالکل نئی اور صاف ستھری تھی لیکن اسے بند کر دیا گیا۔ اس اکیڈمی پر ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ ہوئی تھی، جو ضائع ہو گئی اور اب یہ جم تباہ ہو چکا ہے۔‘‘
ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ’’بچے مجھے میسجز کرتے ہیں کہ ہمیں ٹریننگ کرنی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کیوں نہیں ہوتی؟ میں اس وقت پاکستان میں ہوں لیکن کل میں انگلینڈ واپس جا رہا ہوں کیونکہ میں بہت مایوس ہوں۔ مجھے یہاں حکومت یا انتظامیہ کی طرف سے کوئی سپورٹ نہیں ملی۔‘‘ واضح رہے کہ عامر خان نے اپنی اکیڈمی واپس لینے کے لیے قانونی چارہ جوئی کا بھی عندیہ دیاہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *