حکومت نے آج صبح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 سے زائد کا اضافہ کر دیاہے جس پر عائد ٹیکس اور لیوی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرول پر 25 روپے 22 پیسے فی لیٹر ٹیکس ، ڈیوٹیز ، مارجن اور لیوی عائد ہے ، حکومت نے پٹرول پر سیلز ٹیکس فی لیٹر 67 پیسے بڑھا دیاہے جو کہ بڑھا کر 8 روپے 82 پیسے کر دیا گیاہے ۔پٹرول پر لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر عائد ہے ۔ حکومت کو فی لیٹر پٹرول کی لاگت 112 روپے 57 پیسے ہے اور عوام کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت 137 روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔