طلباء کی تعلیم کے ساتھ کھلواڑ، اساتذہ کی پولیو پر ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ مں پرائمری سکولوں کے سینکڑوں اساتذہ پولیو ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے، اساتذہ کی پولیو ڈیوٹیاں لگانے پر طلباء کے والدین نے رد عمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی اور وزیر تعلیم اساتذہ کی پولیو پر ڈیوٹی کا نوٹس لیں خواتین اساتذہ کی ڈیوٹی بھی لگا دی جاتی ہے جبکہ سینکڑوں اساتذہ پہلے ہی احساس سروے ، مردم شماری اور الیکشن کی ڈیوٹیاں بھی وقتا فوقتا دے رہے ہوتے ہیں اگر اساتذہ نے غیر تدریسی ڈیوٹیاں ہی کرنی ہیں تو سکولوں کو تالے لگا دیں۔ کیوں کہ ان ڈیوٹیوں سے تعلیمی نظام تباہ ہو رہا ہے اس سے قبل کورونا کی چھٹیوں کے دوران بھی طلباء کا وقت ضائع ہو چکا ہے طلباء کے والدین اور سماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ اساتذہ کو صرف طلباء کی تعلیم تک محدود کیا جائے، ہزاروں نوجوان بے روزگار اور فارغ ہیں یونین کونسل کی سطح پر ان کی فہرستیں بنا کر ان کو پولیو کے خلاف قومی مہم کا حصہ بنایا جاۓ نے کہا کہ اساتذہ سے یہ ڈیوٹی لینا معصوم بچوں پر ظلم ہے اس لئیے اس سے نجات دلائی جائے، اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں فی الفور ختم کر کے یونین کونسل اور محلہ کی سطح پر بے روزگار نوجوانوں کو اس مہم میں شامل کیا جاۓ۔