مری کے تمام راستوں کو کھول دیا گیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق کلڈانہ باڑیاں روڈ کو بھی کلیئر  کر دیاگیا ہے ۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق کلڈانہ باڑیاں روڈ کلیئر کرنے کے بعد مری کے تمام  اہم راستے کلیئر ہیں ،  چھوتی رابطہ سڑکیں بھی کلیئر کی جا رہی ہیں ، ریلیف کیمپ اور ہیلتھ مراکز مکمل طور پر کام کر رے ہیں جبکہ پاک آرمی کے جوان تما م سیاحوں کو اسلام آباد منتقل کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی رات کو مری اور گلیات میں طوفانی برفباری کے باعث سیاحوں کی ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئی تھیں ، متعدد گاڑیاں برف میں دبنے  اور کچھ کی برف پر پھسلتے ہوئے گہری کھائیوں میں گرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جبکہ لگ بھگ دو درجن افراد گاڑیوں میں ہی انتقال کر گئے تھے ۔

پولیس اور دیگر  ریسکیو اداروں کے ساتھ پاک فوج کے جوانوں نے  دن رات کی محنت کے بعد سڑکوں سے برف کو ہٹا کر پھنسی ہوئی گاڑیوں اور سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *