بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے کہا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات میں درپیش مشکلات دور کرنے کے لئے روس اور یوکرین کی مدد بارے بھرپور کوششیں کرنی چا ہئیں، چین ان تمام کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جو یوکرین بحران کے خاتمے میں مدد دے۔

چین کے سالانہ قانون ساز اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں لی نے کہا کہ چین یوکرین میں قیام امن کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر مثبت کردار ادا کرنے پر راضی ہے۔ یوکرین کی موجودہ صورتحال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے لی نے کہا کہ اب اہم کام کشیدگی کو بڑھنے یا قابو سے باہر ہونے سے روکنا ہے۔ لی نے کہا کہ چین انتہائی تحمل سے کام کرنے اور یوکرین میں بڑے پیمانے پر انسانی بحران کو روکنے پر زور دیتا ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *