نگران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ خواہش ہے پرویزالہٰی کو مجھ سے زیادہ ووٹ ملیں جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہم نے دو بڑی پارٹیوں کو زیر کردیا ہے اب گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
تحریک انصاف اور(ق)لیگ کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔مشترکہ اجلاس میں عثمان بزدار،پرویزالہٰی،شفقت محمود اورارکان پنجاب اسمبلی نے شرکت کی۔ پارلیمانی پارٹی نے چوہدری پرویزالہٰی پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس میں پرویزالہٰی کوواضح اکثریت دلوانےکی حکمت عملی طےکی گئی۔ اجلاس میں چھینہ گروپ کے ارکان نے خصوصی شرکت کی۔ چوہدری پرویزالہٰی کا ارکان سے کہنا تھا کہ سب کوساتھ لے کر چلیں گے، عمران خان اورعثمان بزدار کا مشکور ہوں۔جبکہ عثمان بزدار کا کہنا تھا خواہش ہے پرویزالہٰی کو مجھ سے زیادہ ووٹ ملیں۔