سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا تو کام ہی ہوتا ہے انتخابات لڑنا تو متحدہ اپوزیشن کو بھی ہمت کرنی چاہیے کہ انتخابات میں حصہ لیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ڈپٹی سپیکر کو آج کا فیصلہ لینے پر سلام پیش کرتے ہیں اور یہ ان کا اختیار ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا فیصلہ کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
انھوں نے سیاسی جماعتوں کو پھر چیلنج کیا کہ وہ انتخابات سے نہ بھاگیں اور اگر ہمت ہے تو میدان میں آئیں۔
’دیکھیں، منھ ایسے لٹکے ہوئے ہیں، آنکھوں سے آنسو آ رہے ہیں، سیاسی جماعتیں ہیں تو انتخابات سے کیوں بھاگ رہے ہیں